July 28, 2026

سی ڈی اے مزدور یونین کی بڑی جیت، نجکاری کے خلاف عدالتی فیصلہ

 سی ڈی اے مزدور یونین کی بڑی جیت، نجکاری کے خلاف عدالتی فیصلہ

اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس ، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان کے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن نے دارالحکومت اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہم شعبوں کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے کمیشن نے حکم دیا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کسی بھی اہم شعبے کو مزدوروں کی نمائندہ یونین سے مشاورت کے بغیر آؤٹ سورس نہیں کر سکتی

سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں صفائی، پانی کی فراہمی، سیکیورٹی اور کیپیٹل ہسپتال جیسے اہم ڈائریکٹوریٹ کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے منصوبوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے واضح کیا کہ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کے تحت انتظامیہ مزدوروں کے حقوق پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں میں یونین کو نظر انداز کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ مزدور رہنماؤں نے اس فیصلے کو نجکاری کے خلاف ایک بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہزاروں ملازمین کے روزگار کا تحفظ یقینی ہوگا اور یہ ملک بھر کی ٹریڈ یونینز کے لیے ایک مثال ثابت ہوگا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp