اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور کی کم از کم اجرت کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے، شمس الرحمٰن سواتی
پشاور ( محمد عبداللہ ، نمائندہ لیبر نیوز): نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی نے پشاور میں منعقدہ ایک پروقار افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کے مسائل اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے تقریب میں بڑی تعداد میں ٹریڈ یونین رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے وابستہ محنت کشوں نے شرکت کی
اپنے خطاب میں شمس الرحمٰن سواتی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مزدور کا جینا محال کر دیا ہے، جبکہ حکومتی پالیسیاں غریب کو ریلیف دینے کے بجائے سرمایہ داروں کو نوازنے کے لیے بنائی جا رہی ہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے اور تمام محنت کشوں کو سوشل سیکیورٹی و ای او بی آئی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آنے والے بجٹ میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو نیشنل لیبر فیڈریشن ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔
