اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
حق کی فتح: ای او بی آئی سے طویل جدوجہد کے بعد مزدور کی پنشن منظور
کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محنت کشوں کے استحصال اور سرخ فیتے کے لیے مشہور ادارے ای او بی آئی سے ایک غریب کان کن نے طویل قانونی و اعصابی جنگ کے بعد اپنا حق چھین لیا
انڈس مائیننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے محنت کش چڑی گل ولد بوچا خان، جو برسوں سے اپنی پنشن کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے، بالآخر اپنی پنشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
مزدور رہنماؤں نے اس کامیابی کو محنت کشوں کی ثابت قدمی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی جیسے اداروں میں غریب مزدوروں کو ان کا جائز حق دلوانا جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے۔
چڑی گل کی پنشن کی منظوری نے دیگر کان کنوں میں بھی امید کی لہر پیدا کر دی ہے جو سالہا سال سے بیوروکریسی کی رکاوٹوں کے باعث اپنے بڑھاپے کے سہارے سے محروم ہیں۔
محنت کش طبقے نے مطالبہ کیا ہے کہ پنشن کے طریقہ کار کو سہل بنایا جائے تاکہ ہر مزدور کو ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد اس کا حق مل سکے۔
