اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
محنت کشوں کی شعوری تربیت، ٹریڈ یونین سازی پر کلیدی ورکشاپ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں ‘قومی عوامی تحریک’ کے زیرِ اہتمام کارکنان کی نظریاتی تربیت کے لیے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی
تقریب میں افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکریٹری غلام مرتضیٰ تنولی نےمزدوروں کے حقوق اور ٹریڈ یونین سازی پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان کے لیبر قوانین، اجتماعی سودے بازی اور قانونی تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
غلام مرتضیٰ تنولی کا کہنا تھا کہ منظم ٹریڈ یونین ہی مزدوروں کی اصل طاقت ہے، جو صنعتی تعلقات میں توازن اور انصاف کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مزدور طبقہ متحد ہو کر ہی باعزت اور محفوظ ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل کر سکتا ہے۔ ورکشاپ کے منتظمین اور شرکاء نے مزدور تحریک کو سمجھنے اور حقوق کی جدوجہد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
