اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
خیبر پختونخواہ، کلاس فور ملازمین کے حقوق سلب، ملی لیبر فیڈریشن کا احتجاج
پشاور ( محمد عبداللہ ، نمائندہ لیبر نیوز ) خیبر پختونخوا میں کلاس فور ملازمین کے حقوق کے بحران پر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے چئیرمین وزیر زادہ نے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔
فیڈریشن کے چئیرمیں کے مطابق صوبائی حکومت کے حالیہ اشتہارات میں 2024 سے پہلے کا طے شدہ کوٹہ غائب کرنا محنت کشوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے جس کے خلاف عدالت سے رجوع کر کے فوری حکمِ امتناع حاصل کیا جائے گا۔
فیڈریشن نے غریب ملازمین کی تنخواہوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر کٹوتیوں کو معاشی استحصال قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد سے اہم ملاقات بھی آج متوقع ہے
ملی لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا نے بونیر سے شروع کی گئی آؤٹ سورسنگ کو ملازمین کے مستقبل پر خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے پوری قیادت کو اس کے خلاف فیصلہ کن اور عملی ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
