اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، رومانیہ کے درمیان ہنرمند لیبر مائیگریشن بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس ، نمائندہ لیبر نیوز ) رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنسکو نے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز محمد عون چوہدری سے ملاقات کی جس میں افرادی قوت کی منتقلی اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر نے واضح کیا کہ رومانیہ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کا خیرمقدم کرتا ہے مگر یہ تعاون صرف ہنر پر مبنی عارضی نقل و حرکت کے لیے ہے کیونکہ رومانیہ مستقل ہجرت کی منزل نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ویزا کا اجرا قومی قوانین اور سخت ضابطہ کار کے تحت ہوتا ہے۔ رومانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر معلومات کے تبادلے اور افرادی قوت فراہم کرنے والی ایجنسیوں کی بدعنوانیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تیار ہے
سفیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے حاصل کردہ مہارت اور بچت پاکستان کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
