اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
وفاقی خالی آسامیوں کی منسوخی: ملازمین کے روزگار پر منفی اثرات کا خدشہ
لاہور ( زمان سیف، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک نے وفاقی حکومت کی جانب سے خالی آسامیوں کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نوجوانوں اور معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف روزگار کے مواقع محدود کیے جا رہے ہیں جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی بڑھ سکتی ہے۔
ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے مطابق خالی آسامیوں کی منسوخی سے سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثر ہونے اور بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مزدور رہنما نے حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ معاشی استحکام کو فروغ دیا جا سکے
