July 29, 2026

سرکاری اسکولوں کی نجکاری، ملازمین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

 سرکاری اسکولوں کی نجکاری، ملازمین کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

بونیر (لیبر نیوز ویب ڈیسک )  حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کا متنازع فیصلہ عملی طور پر نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تقریباً 600 سرکاری اسکولوں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔

 اس عمل کا آغاز ضلع بونیر سے ہوا جہاں اسکول ٹھیکیداروں کے حوالے کر کے اساتذہ کو جبری طور پر منتقل کر دیا گیا ہے تعلیمی حلقوں نے اس صورتحال کو اساتذہ اور طلبہ کے مستقبل کے لیے تشویشناک قرار دیتے ہوئے تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملازمین اتحاد نے عید کے فوراً بعد اس فیصلے کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کی اپیل کر دی ہے۔ صدور اور جنرل سیکرٹریز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر فعال ہو کر اپنا واضح مؤقف پیش کریں تاکہ سرکاری تعلیم کو بچانے کے لیے حکامِ بالا تک مؤثر آواز پہنچائی جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp