اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ کے محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان، ڈیتھ اور شادی گرانٹ میں اضافہ
کراچی ( لیبر نیوز ایب ڈیسک) صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے سندھ کے محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 35 ویں اجلاس میں مزدوروں کی ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ شادی گرانٹ 2 لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہی مزدور کی فلاح ہے، بلاول بھٹو کی ہدایات پر محنت کشوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا۔
اجلاس میں مزدور رہنماؤں نے گرانٹس میں دوگنا اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سعید غنی کی مزدور دوست پالیسیوں کی جیت قرار دیا۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔
