کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
لیبیا میں پاکستانی مزدوروں پر تشدد کی مذمت، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے لیبیا میں پاکستانی مزدوروں پر مبینہ تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے فوری سفارتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
فیڈریشن نے کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک محنت مزدوری کرنے والے پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کا سہارا ہیں بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھی فراہم کرتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک ناقابلِ قبول ہے۔
پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فیڈریشن نے کہا کہ متاثرہ مزدوروں کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ہر مظلوم مزدور کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی
