July 29, 2026

عبدالمناف نظامانی کی برسی: لیبر ہال حیدرآباد میں خراجِ عقیدت

 عبدالمناف نظامانی کی برسی: لیبر ہال حیدرآباد میں خراجِ عقیدت

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرحوم صوبائی چیئرمین یوتھ ونگ عبدالمناف نظامانی کی برسی لیبر ہال حیدرآباد میں عقیدت و احترام سے منائی گئی تقریب میں یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، احمد بلوچ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی

 مقررین نے مرحوم کی مزدور حقوق کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں نڈر اور محنت کشوں کا سچا ساتھی قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ عبدالمناف نظامانی رمضان المبارک میں خاموشی سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا کرتے تھے۔

تقریب کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مرحوم کی یاد میں قاسم آباد میں ایک چیریٹیبل ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں غریب اور مستحق محنت کشوں اور عام افراد کو کم خرچ پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp