July 29, 2026

ای او بی آئی کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدت ملازمت میں توسیع

 ای او بی آئی کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدت ملازمت میں توسیع

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن  کے قائم مقام چیئرمین جاوید احمد شیخ کی مدت ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 20 کے افسر جاوید احمد شیخ، جو کہ ادارے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے ہیں، باقاعدہ چیئرمین کی تعیناتی تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس توسیع کا اطلاق 30 جنوری 2026 سے ہوگا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے زیر انتظام چلنے والے اس اہم ادارے میں مستقل سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث وفاقی حکومت نے موجودہ چارج کو برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp