اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
شیزان انٹرنیشنل لیبر یونین: نو منتخب قیادت کو مزدور رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ کی لیبر یونین سی بی اے کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو ٹریڈ یونین رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن لاہور کے کوآرڈینیٹر بابا محمد سرور، عبدالرحمان عاصی اور محمد حنیف رامے کی قیادت میں وفد نے شیزان کمپنی کا دورہ کیا
وفد نے نو منتخب صدر عبدالمجید اور جنرل سیکرٹری سید شہزاد الحسن کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، ملاقات کے دوران مزدور رہنماؤں نے نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق یونین قیادت نے مزدور مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے کا عزم ظاہر کیا
