July 27, 2026

پنجاب میں کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، لیبر رہنماؤں کا مطالبہ

 پنجاب میں کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، لیبر رہنماؤں کا مطالبہ

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) لاہور کے صنعتی علاقؤں گجومتہ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے پر عملدرآمد اور مزدوروں کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق اجلاس ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ندیم اختر کے دفتر میں منعقد ہوا

اجلاس  میں چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری  نے شرکت کی، اجلاس میں مزدوروں کی جانب سے کم از کم اجرت کے مکمل نفاذ اور زیر التوا واجبات کی فوری ادائیگی کا معاملہ اٹھایا گیا۔ سرکاری حکام کے مطابق متعلقہ صنعتی یونٹس کی نگرانی اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ  بعض فیکٹریوں میں اجرتوں کی ادائیگی سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ مزدور حلقوں نے مؤثر فیلڈ انسپکشن اور شفاف عملدرآمد پر زور دیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp