July 29, 2026

مہران لیبر فیڈریشن کی ڈی جی لیبر سے ملاقات، کم از کم اجرت اور مزدور مسائل زیر بحث

 مہران لیبر فیڈریشن کی ڈی جی لیبر سے ملاقات، کم از کم اجرت اور مزدور مسائل زیر بحث

کراچی ( لیبر نیوز وب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری راحب سمیجو کی ڈائریکٹر جنرل لیبر نذیر احمد سومرو سے کراچی آفس میں نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے  

جس میں کم از کم اجرت میں حالیہ 9,200 روپے اضافے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس اقدام پر شکریہ ادا کیا اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا

ملاقات  میں اینگرو فرٹیلائزرز پلاٹ ٹو کے مزدوروں، خصوصاً اسکلڈ ہیلپرز کو درپیش مسائل بھی اٹھائے گئے۔ حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر کو ہدایت کی کہ معاملے کا فوری جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل میں تنخواہوں، ڈیوٹی اوقات اور سروس اسٹرکچر سے متعلق امور شامل ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp