July 27, 2026

پنجاب لیبر کوڈ 2026 منظور، 27 قوانین ختم کر دیئے گئے

 پنجاب لیبر کوڈ 2026 منظور، 27 قوانین ختم کر دیئے گئے

لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف) پنجاب اسمبلی نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کے تحت صوبے میں 27 پرانے مزدور قوانین منسوخ کر دیے گئے۔ حکومت کے مطابق نئے کوڈ کا مقصد مختلف قوانین کو یکجا کر کے قانونی نظام کو آسان اور مؤثر بنانا ہے

منسوخ شدہ قوانین میں فیکٹریز ایکٹ 1934، پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 1936، پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2010 اور دیگر اہم قوانین شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے مزدوروں کے حقوق، کم از کم اجرت، تحفظِ محنت اور صنعتی تعلقات کا نظام ایک فریم ورک میں آجائے گا

قانونی ماہرین کے مطابق اصل اثرات کا انحصار مؤثر نفاذ پر ہوگا۔ بعض حلقوں نے عملدرآمد، نگرانی اور شکایات کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp