اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
وطن دوست مزدور فیڈریشن کے صدر سید رحمت علی شاہ کا لارکانہ آمد پر شاندار استقبال
لارکانہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لاڑکانہ میں عبد العزیز عباسی مرحوم کی وطن دوست مزدور فیڈریشن کے مرکزی صدر سید رحمت علی شاہ کو ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے پر شاندار استقبال کیا گیا
وطن دوست مزدور فیڈریشن کے کارکنوں نے سید رحمت علی شاہ کو لاڑکانہ پہنچنے پر انکا لاہوری برج پر پرتپاک استقبال کیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے صدر سکہیو خان کنڈرانی سمیت دیگر عہدیداران نے سید رحمت علی شاہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کامیابی اور خدمت کے بہترین مواقع کی دعائیں کیں۔
تقریب استقبالیہ میں چیئرمین محمد ابراہیم بلوچ، صوبہ سندھ کے صدر زوار حسین گوپانگ اور مختلف اضلاع کے مزدور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
