July 23, 2026

ملی لیبر فیڈریشن کا ولیکا اسپتال کا دورہ، بچوں میں ایڈز پھیلنے پر تشویش کا اظہار

 ملی لیبر فیڈریشن کا ولیکا اسپتال کا دورہ، بچوں میں ایڈز پھیلنے پر تشویش کا اظہار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ملی لیبر فیڈریشن کے وفد نے سیسی کے زیر انتظام کلثوم ولیکا اسپتال سائٹ کا دورہ کیا ہے اور لیبر ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کی ہے

دورے کے دوران ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے کہا محنت کشوں کے بچوں میں ایڈز کا مبینہ پھیلاؤ اسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ دوران علاج بچوں میں ناقص سرنج کا استعمال انتہائی افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے

انہوں نے کہا کہ ایڈز سے متعدد بچوں کا جاں بحق ہونا سیسی انتظامیہ کی غفلت اور ناقص طبی نگرانی کا نتیجہ ہے

ملی لیبر فیڈریشن کے صدر فیصل علی بلوچ  نے وزیر محنت  سندھ سعید غنی ، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو،  وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں ایڈز کے مبینہ پھیلاو کی فوری شفاف تحقیقات کراکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp