اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما کامریڈ اقبال ابڑو ضمانت پر رہا
کراچی ( امیر صدیقی، نمائندہ لیبر نیوز) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کو ضمانت پر کراچی سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ یہ رہائی محنت کشوں کی منظم جدوجہد اور اجتماعی دباؤ کا نتیجہ ہے
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما ناصر منصور نے کہا کہ اقبال ابڑو پر جرم صرف یہ تھا کہ اس نے فیکٹریوں میں جبری برطرفیوں اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ فیڈریشن نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کا ناجائز استعمال محنت کش دشمنی اور استحصالی نظام کی علامت ہے۔
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹے مقدمات، جبری گمشدگیوں اور محنت کشوں پر ریاستی جبر کی تحقیقات کے لیے آزاد عدالتی کمیشن قائم کیا جائے، جبکہ محنت کش اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
