اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کویتی ولی عہد کے دورے پر پاکستان، کویت لیبر معاہدے کو حتمی شکل دینے پر تیار
اسلام آباد (چوہدری بشیر، بیورو چیف ) پاکستان کے وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کویت کے ساتھ مجوزہ لیبر تعاون معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر کویتی ولی عہد کے آئندہ دورے کے دوران حتمی شکل پا سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور سے ملاقات میں دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات اور لیبر تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ پاکستان نےپورٹل تک رسائی کی درخواست کی تاکہ بھرتی کے عمل میں آسانی اور غیر قانونی بھرتیوں کی روک تھام ممکن ہو
وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی کارکن ماضی اور مستقبل میں کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، اور دونوں ممالک نے لیبر تعاون کو مضبوط بنانے اور اوورسیز بھرتی میں شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
