July 25, 2026

لیبر قومی موومنٹ پاکستان کی کشمیری عوام سے یکجہتی ریلی

 لیبر قومی موومنٹ پاکستان کی کشمیری عوام سے یکجہتی ریلی

لاہور (نمائندہ امت) لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے سکیٹر 241 ر۔ب چینچل سنگھ والا میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی

جس میں سینکڑوں مزدور شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت میاں عابد، بابا الیاس، ملک فضل الہی، بابر شفیق رندھاوا، رانا بلو اور دیگر نے کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستانی محنت کش طبقے کا کشمیری عوام کے ساتھ گہرا رشتہ ہے اور یکجہتی تب تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق حاصل نہیں ہوتا۔ ریلی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp