July 25, 2026

پاکستانی محنت کش افغانستان میں پھنس گئے، طورخم بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ

 پاکستانی محنت کش افغانستان میں پھنس گئے، طورخم بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ

پشاور ( محمد عبد اللہ، نمائندہ لیبر نیوز ) سینکڑوں پاکستانی مزدور افغانستان میں پھنس کر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے، لیکن سرحد بند ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان واپس آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی


مزدوروں کے مطابق سرحد کی بندش کے سبب وہ قانونی مسائل، روزگار، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی کہ انہیں بحفاظت واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں


متاثرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ ہوئی تو ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا، اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عملی قدم ضروری ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp