اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سپریم کورٹ نے نیسلے کے محنت کش کی بحالی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے میڈیکل کلیم میں مبینہ جعلسازی کے الزام پر نیسلے کمپنی سے برطرف کیے گئے ملازم سعید احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں تمام سابقہ مراعات کے ساتھ بحال کرنے کا حکم دیا
عدالت نے قرار دیا کہ مِس کنڈکٹ کے الزام کا ثبوت کمپنی پر ہوتا ہے اور اس کیس میں الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ سعید احمد نے 2015 میں دانتوں کے علاج کے لیے 10 ہزار روپے کا میڈیکل کلیم جمع کروایا تھا
جس پر کمپنی نے انکوائری کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملازم کی بحالی کا حکم جاری کیا اور سماعت کے دوران متضاد رسیدوں کے معاملے میں ڈاکٹر یا کلینک کے نمائندے کو طلب نہ کرنے کو منصفانہ سماعت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
