July 24, 2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کی سیاسی قیادت سے ملاقات، گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ

 بلوچستان گرینڈ الائنس کی سیاسی قیادت سے ملاقات، گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان گرینڈ الائنس کے وفد نے سیاسی رہنماوں سے ملاقات کی ہے،

گرینڈ الائینس کے کوآرڈینیٹر آغا ذاہد شاہ نے لیبر نیوز کو بتایا کہ  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، مولانا عطاءالرحمان، سابق سینیٹر حافظ حمداللہ، سینیٹر منظور کاکڑ اور سینیٹر دنیش کمار اگیگا کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ سے ملاقاتیں کی ہیں

ملاقات میں بلوچستان گرینڈ الائنس سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے اور سینکڑوں سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا

سیاسی قیادت نے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کریں گے اور حکومتِ بلوچستان سے فوری عمل درآمد اور گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کریں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp