اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
وزارت محنت پنجاب مزدوروں کو بنیادی تنخواہ دلوانے میں ناکام
لاہور ( زمان سیف، نمائندہ لیبر نیوز ) لاہور میں قائدِاعظم انڈسٹریل اسٹیٹ وگجومتہ اور روہی نالہ میں محنت کشوں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،پنجاب حکومت کے احکامات ہونے کے باوجود وزارت محنت پنجاب محنت کشوں کو ان کا قانونی حق دلوانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے
صنعتی علاقوں میں کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے باوجود لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صرف جزوی کارروائی کی گئی ہے پنجاب کے مزدور رہنماؤں کی جانب سے محنت کشوں کو کم از کم اجرت کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا
مزدرو تنظیموں نے نمائندہ لیبر نیوز کو بتایا کہ ڈائریکٹر لیبرکی جانب سے فیکٹریوں میں 40 ہزار روپے اجرت پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ متعدد فیکٹریاں تاحال قانون شکنی میں مصروف ہیں مزدور تنظیموں نے وزارت محنت پنجاب سے مطالبہ کی ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے
