July 24, 2026

منصفانہ لیبر مائیگریشن کا فروغ، آئی ایل او کا مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کا دورہ

 منصفانہ لیبر مائیگریشن کا فروغ، آئی ایل او کا مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کا دورہ

کراچی ( امیر صدیقی ، نمائندہ لیبر نیوز ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد نے محفوظ اور منصفانہ لیبر مائیگریشن کے فروغ کے لیے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت قائم مائیگرنٹ ریسورس سینٹر سندھ کا دورہ کیا ہے، دورے کا مقصد تارکینِ وطن مزدوروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران آئی ایل او کے وفد کو مائیگرنٹ ریسورس سینٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی گئی جبکہ مختلف کیس اسٹڈیز بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر تارکینِ وطن مزدوروں کے ساتھ تفصیلی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بیرونِ ملک روزگار، قانونی حقوق، ملازمت کے معاہدوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایل او کے وفد نے محفوظ اور منصفانہ لیبر مائیگریشن کے لیے مائیگرنٹ ریسورس سینٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے مزدوروں کی آگاہی، قانونی تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp