July 27, 2026

یومِ یکجہتیٔ کشمیر، حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد

 یومِ یکجہتیٔ کشمیر، حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد

اسلام آباد ( اسامہ قذافی ، نمائندہ لیبر نیوز ) سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ 5 فروری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی یاد دہانی کا دن ہے اور مسئلہ کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک دیرینہ انسانی مسئلہ ہے، جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے

وہ پی بی ایف انٹرنیشنل کالج  ایچ نائن اسلام آباد میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے

ذوالفقار احمد نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے مشکلات اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں تاہم وہ اپنی جدوجہد اور موقف پر قائم ہیں۔

ذوالفقار احمد نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرکاری پالیسی کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت پر مبنی ہے

سیکرٹری ذوالفقار احمد نے افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی سلامتی کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین کی کوششوں کو بھی سراہا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ایک انسانی مسئلہ کے طور پر اجاگر کریں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp