اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں لون مافیا سرگرم، رشوت طلبی کی شکایات موصول
کراچی ( فیضان شیخ ، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ہاؤس پرچیز، کار اور موٹر سائیکل لون کی منظوری کے نام پر مبینہ رشوت مافیا کے سرگرم ہونے کی شکایات سامنے آ گئی ہیں
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ذرائع کے مطابق بعض عناصر خود کو یونین یا ایسوسی ایشن سے منسلک ظاہر کر کے ملازمین سے لون کی منظوری کے عوض پیسے طلب کر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اسی نوعیت کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں جن میں ملازمین سے لون کے بدلے دس فیصد، سے بیس فیصد تک کی کمیشن رقم وصول کی گئی
دوسری جانب سیکرٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ بورڈ سعید صالح جمانی اور ڈی جی ورکرز ویلفیئر بورڈ شہلا کاشف نے واضح کیا ہے کہ اس بار تمام لون سخت میرٹ پر دیے جا رہے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی سفارش یا رشوت برداشت نہیں کی جائے گی
بورڈ انتظامیہ نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ رشوت طلبی کی صورت میں فوری تحریری شکایت درج کرائیں تاکہ ملوث مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ جنرل سیکرٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن منظور احمد نے بھی بورڈ ملازمین سے مافیا سے دور رہنے کی اپیل کی ہے
