July 24, 2026

مزدوروں کی جدوجہد رنگ لے آئی، مزدور کے بقایاجات ادا کرنے کا اعلان

 مزدوروں کی جدوجہد رنگ لے آئی، مزدور کے بقایاجات ادا کرنے کا اعلان

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کی مؤثر جدوجہد کے نتیجے میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹیکس ایپشنل کمپنی کے مزدور طلحہ کے بقایاجات ادا کرنے پر پیش رفت ہو گئی

کراچی میں لیبر آفیسر سہیل چاچڑ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران کمپنی انتظامیہ اور یونین کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے تحت مزدور کے بقایاجات باقاعدہ چیک کے ذریعے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا

اس موقع پر یونین کے صدر محمد سلیم نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے جائز حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کی فعال یونین جدوجہد اور مزدور دوست کردار کی واضح مثال قرار دی جا رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp