July 24, 2026

لیبر کالونی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام، محنت کش محفوظ

 لیبر کالونی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام، محنت کش محفوظ

گوادر ( حنظلہ عماد، ریزیڈینٹ ایڈیٹر بلوچستان ) بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی ایک اور مذموم کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گوادر کی لیبر کالونی پر حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور حملہ آوروں کو پسپا کر دیا

سکیورٹی ذرائع نے لیبر نیوز کو بتایا کہ واقعے کے بعد گوادر کی لیبر کالونی میں موجود محنت کشوں کے اہلخانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ، جس کے بعد لیبر کالونی کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے لیبر کالونی اور اطراف میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے

 سکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور محنت کشوں کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp