کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
مہران لیبر فیڈریشن کے وفد کی ڈی جی لیبر سندھ سے ملاقات، مزدور مسائل پر تبادلۂ خیال

کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو کی قیادت میں مزدور رہنماؤں کے ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر احمد سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے
وفد میں اینگرو فرٹیلائزر بیگنگ اینڈ لوڈنگ پلاٹ ٹو کے صدر محمد عالم سمیجو، جنرل سیکریٹری نیاز احمد بگھیو اور حقنواز پھنیار بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران مختلف صنعتی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو درپیش مسائل، لیبر قوانین پر عملدرآمد، مزدوروں کی فلاح و بہبود اور کام کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفد نے محنت کشوں کو درپیش عملی مشکلات سے آگاہ کیا اور فوری حل کا مطالبہ کیا
اس موقع پر ڈی جی لیبر سندھ نے مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کو مزدور تنظیموں اور محکمہ محنت کے درمیان رابطہ اور تعاون کے فروغ کی مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
