October 30, 2026

رائے ونڈ ٹیکسٹائل مل میں حادثہ، دو مزدور جاں بحق

 رائے ونڈ ٹیکسٹائل مل میں حادثہ، دو مزدور جاں بحق

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) رائے ونڈ میں معیز ٹیکسٹائل مل میں 7 جنوری کو پیش آنے والے حادثے میں دو مزدور ارسلان اور حسن افضال سولر پلیٹس کی صفائی کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر بحریہ آرچرڈ منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد مزدوروں کی نماز جنازہ فیکٹری میں ادا کی گئی اور میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

حادثے کے بعد پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور حقوقِ خلق پارٹی نے نوٹس لیا، جس پر ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ لاہور موقع پر پہنچے۔ انتظامیہ نے لواحقین کو ہر مزدور کے لیے 7 لاکھ روپے کے امدادی چیکس اور میتوں کی روانگی پر فی کس 1 لاکھ روپے فوری امداد فراہم کی۔

 تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp