July 23, 2026

مزدور رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مزدور محاذِ عمل

 مزدور رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مزدور محاذِ عمل

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مزدور محاذِ عمل نے مزدور رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کی گرفتاری کو آئینی، اخلاقی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری اور بلا شرط رہائی کا مطالبہ کیا ہے

مزدور محاذِ عمل کے نائب صدر شاہد خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا کوئی جرم نہیں بلکہ آئین پاکستان کی روح اور بنیادی انسانی اقدار کا تقاضا ہے ایسے اقدامات کو سزا دینے کے بجائے مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے

جوائنٹ سیکریٹری معشوق چانڈیو نے کہا ہے کہ انصاف، حق اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف دھمکیاں، جبر، تشدد اور انتقامی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں

مزدور محاذِ عمل نے مطالبہ کیا کہ مزدور رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور محنت کشوں کو آئینی حقوق کے مطابق منظم ہونے اور پرامن جدوجہد کا حق دیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp