July 25, 2026

محنت کش کسانوں کا ملک کے 100 سے زائد شہروں میں احتجاج کا اعلان

 محنت کش کسانوں کا ملک کے 100 سے زائد شہروں میں احتجاج کا اعلان

لاہور (نمائندہ عامر سہیل، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی چوتھی دو روزہ کانگریس میں کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف 28 مارچ کو ملک کے 100 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا، کانگریس نے خوراک کی خودمختاری، زمین کی منصفانہ تقسیم اور کسان حقوق کے تحفظ کے لیے ملک گیر تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی چوتھی کانفرنس میں منتخب ہونے والی نئی قیادت سمیت 36 کسان تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ہے، کسان رابطہ کمیٹی نے کارپوریٹ فارمنگ، زمینوں پر قبضوں، زرعی اجناس کی کم قیمتوں اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا

دوسری جانب پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی چوتھی دو روزہ کانگریس نے طارق محمود کو مرکزی صدر اور رفعت مقصود کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا کاریتاس ہال میں منعقدہ کانگریس میں ملک بھر سے 170 مندوبین نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں چھوٹے کسانوں، مزارعین اور زرعی مزدوروں کو بدترین بحران سے دوچار کر رہی ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp