July 25, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں میرج اور ڈیتھ گرانٹس کی براہِ راست مزدور کے اکاونٹ میں منتقلی کا آغاز

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں میرج اور ڈیتھ گرانٹس کی براہِ راست مزدور کے اکاونٹ میں منتقلی کا آغاز

لاہور (بیورو چیف مدثر خان ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) وزیر محنت پنجاب منشااللہ بٹ نے صنعتی مزدروں کے لیئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کی رقم براہِ راست مستحق محنت کشوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے نظام کا افتتاح کردیا ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ مجتبیٰ عرفات بھروانہ نے صوبائی وزیر کو محکمانہ بریفنگ دی، تقریب کے دوران محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں گرانٹس کی رقم براہِ راست منتقل بھی کی گئی

وزیر محنت پنجاب منشااللہ بٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں اس موقع پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ایڈیشنل بلاک کا افتتاح بھی کیا گیا، حکام کے مطابق ویلفیئر گرانٹس کے نظام کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت اور سہولت کو بہتر بنایا جا سکے

صوبائی وزیر نے محکمہ محنت اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ مستفید ہونے والے محنت کشوں نے نظام میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp