July 23, 2026

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو شناخت، حقوق اور وقار دیا، وزیر محنت سندھ سعید غنی

 شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو شناخت، حقوق اور وقار دیا، وزیر محنت سندھ سعید غنی

کراچی  ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو پاکستان کے محنت کش طبقے کے حقیقی ترجمان تھے جنہوں نے مزدوروں کو شناخت، حقوق اور وقار دیا، بھٹو شہید کی محنت کشوں کے لیے انجام دی گئی خدمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

سعید غنی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد قومی رہنما تھے جنہوں نے مزدور، کسان اور پسے ہوئے طبقات کو اقتدار کے ایوانوں تک آواز دی۔ لیبر اصلاحات، صنعتی قوانین، یونین سازی کے حق اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات بھٹو شہید کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہیں

انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین محنت کشوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، جو شہید بھٹو کی سوچ کا عکاس ہے۔ سعید غنی  نے کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزدور دوست مشن کو آگے بڑھا رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp