اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جھنگ کے محنت کش سوشل سیکیورٹی، ای او بی آئی کارڈ سمیت لیبر کالونی سے محروم
جھنگ (عامر سہیل، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب سے شہر جھنگ میں محنت کش آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، محنت کشوں کی بڑی تعداد سوشل سیکیورٹی کارڈ، ای او بی آئی کارڈ سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں علاج، پنشن اور دیگر بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں
چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ لطیف انصاری نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ورکرز ویلفیئر کے تحت دو اسکول بنانے کا اعلان خوش آئند ضرور ہے، تاہم زمینی حقائق یہ ہیں کہ سوشل سیکیورٹی اور ای او بی آئی کارڈ نہ ہونے کے باعث مزدوروں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ صنعتی یونٹس میں نگرانی کا مؤثر نظام موجود نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم اجرت، سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن اور ای او بی آئی کوریج فوری یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر صورتحال مزید خراب ہو گی
پاکستان لیبر قومی موومنٹ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے لیئے لیبر کالونی کا قیام تاحال عمل میں نہیں لایا جا سکا جبکہ پاور لومز میں کم سے کم اجرت سمیت لیبر قوانین پر عملدرآمد بھی نہ ہو سکا
