اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
واپڈا کی نجکاری محنت کشوں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہوگا ،واپڈا یونین
حیدرآباد (احتشام اکرام / لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے تقسیم کار بجلی کمپنیوں کی نجکاری کو ملک، اداروں اور محنت کشوں کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی اثاثوں کی فروخت اور مزدوروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے
لیبر ہال میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ کنٹریکٹ اور ٹھیکیداری نظام حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی جانوں کے لیے ہائی رسک ہے، کیونکہ غیر تربیت یافتہ عملہ بجلی ترسیل کے تقاضے پورے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افرادی قوت 45 فیصد رہ گئی جبکہ ورک لوڈ دوگنا ہو چکا ہے
واپڈا یونین نے فوری بھرتیوں، بونس، اپ گریڈیشن، رسک الاؤنس اور مرحوم ملازمین کے لواحقین کے حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں صوبائی و زونل عہدیداران شریک تھے۔
