July 24, 2026

مزدور پر مقدمہ درج لیبر فیڈریشن کا احتجاج

 مزدور پر مقدمہ درج  لیبر فیڈریشن کا احتجاج

کراچی ( نمائندہ لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی ٹیکسٹائل مل میں مزدوروں کے ساتھ مبینہ ظلم و زیادتی اور لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون نے شدید احتجاج کیا ہے

فیڈریشن کے مطابق چند روز قبل ایک مزدور دورانِ ڈیوٹی گر کر شدید زخمی ہوا، تاہم انتظامیہ نے علاج کرانے کے بجائے اس پر خودکشی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرا دی۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ مل میں مزدوروں سے یومیہ 14 سے 15 گھنٹے کام لیا جا رہا ہے جبکہ اوور ٹائم اور دیگر قانونی واجبات ادا نہیں کیے جاتے، جبکہ مل کی جانب سے سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن، سالانہ بونس، چھٹیاں اور تقرری لیٹر بھی نہیں دیے جا رہے

صدر نیشنل لیبر فیڈریشن خالد خان نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر واپس لے کر زخمی مزدور کا علاج ادارے کے خرچ پر کرایا جائے، بصورت دیگر احتجاجی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، دیگر مزدور تنظیموں اور مزدرو رہنماوں کہا ہے کہ  حالیہ واقعہ کسی ایک مزدور کے ساتھ نہیں بلکہ پورے مزدور طبقے کے ساتھ ہونے والے منظم ظلم کی عکاسی کرتا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp