اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے اسکیل واجبات ادا کرے، پیپلز یونین آف ورکرز
کراچی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (سی بی اے) نے بوڑد ملازمین کے اسکیل کے بقایا جات کی دستیابی کے لیئے بورڈ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے
پیپلز یونین (سی بی اے) کے صدر منتخب عالم نے وفد کے ہمراہ سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سے ملاقات میں بتایا کہ 2006-07 کے اسکیل کے بقایا جات تاحال ادا نہیں کیے گئے، انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے پندرہ کے اریئرز تیار ہیں مگر ان کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے جس سے ملازمین شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں
ملاقات میں ملازمین کے سروس ریکارڈ اور یونین سے متعلق معلومات میں تضادات، سی پی فنڈ کی 1996 سے جون 2022 تک تفصیلات کی عدم فراہمی اور ایڈہاک ملازمین کے مسائل اجاگر کیے گئے
یونین وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملازمین کے دیرینہ مالی اور سروس مسائل کے فوری حل کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کی ذمہ داری مکمل طور پر انتظامیہ پر عائد ہوگی
