اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی میں ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا دوبارہ آغاز
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے تحت ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے لیے ایک روزہ تربیتی سیمینار لیڈرشپ اور انتظامی مہارت منعقد کیا گیا تقریب میں وائس کمشنر سیسی سکندر بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی
سیمینار میں فیلڈ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، سیمینار سے انسانی وسائل و صنعتی تعلقات کے ماہر امجد علی شاہ بخاری نے لیڈرشپ سمیت جدید مینجمنٹ اور فیصلہ سازی کے موضوعات پر تفصیلی لیکچر دیا افتتاحی خطاب میں وائس کمشنر سکندر بلوچ نے تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت سے ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور محنت کشوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنتی ہے۔ انہوں نے اس نوعیت کے تربیتی پروگراموں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سیمینار میں ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ، تربیت و تحقیق وسیم جمال نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیسی میں افسران اور عملے کے لیے تربیتی پروگراموں کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے، جو ایک مثبت اور خوش آئند قدم ہے اس موقع پر ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹس ڈاکٹر غلام دستگیر اور سابق ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منصور معطر نے تربیتی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ پروگرام کے اختتام پر وائس کمشنر اور ٹرینر نے سیمینار میں شریک افسران میں اسناد تقسیم کیں
