اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بلوچستان میں لیبر ریفارمز تیز، کسانوں اور محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
کوئٹہ (نمایندہ حنظلہ عماد / لیبر نیوز ویب ڈیسک) صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ محنت کشوں، کسانوں اور کمزور طبقات کے مسائل کا عملی حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر اینڈ مین پاور روزگار کے مواقع، فلاح و بہبود اور ورک پلیس ریفارمز کے لیے سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسی لیے زرعی ریکارڈ، محصولات اور شفافیت کے جدید نظام پر کام جاری ہے تاکہ کسانوں کو حقیقی سہولت فراہم کی جا سکے۔
وفود نے سردار بابا غلام رسول خان عمرانی کو بلوچستان ایگریکلچر انکم ٹیکس رولز 2025 کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
