July 24, 2026

کمشنر سندھ سوشل سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا گیا

  کمشنر سندھ سوشل سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا گیا

کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) چیف سیکریٹری سندھ نے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 گریڈ کے افسر کمشنر سیسی صفدر حسین رضوی کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری گورنر سندھ بنادیا گیا ہے۔

جبکہ ان کی جگہ گرید 19 کے افسر چئیرمین مینیمم ویجز بورڈ محمد ہادی بخش کلہوڑو کو کمشنر سیسی کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا۔ نئی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی ادارے کی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp