پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سینئر مزدور رہنما شفیق غوری انتقال کر گئے، مزدور تنظیموں کا خراجِ عقیدت
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک/ علی ملک ) بابائے مزدور تحریک سندھ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق غوری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (S.I.U.T) کراچی میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم شفیق غوری نے اپنی پوری زندگی مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی۔ وہ پاکستان اسٹیل ملز اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ٹریڈ یونین تحریک کے سرگرم رہنما رہے۔
شفیق غوری مرحوم ریاستی جبر، انتظامی ناانصافیوں اور سرمایہ دارانہ استحصال کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ ملک بھر کی مزدور تنظیموں، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور کارکنوں نے شفیق غوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے مزدور تحریک کو شعور، عزم اور استقامت کا جو درس دیا، وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد مدینہ، بلاک 17 گلبرگ، کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔
