مائنز لیبر ویلفیئر کے تحت معدنیات کی ترسیل پر ریکارڈ بولیاں وصول ہونے لگیں
سرگودھا : سیکرٹری محکمہ معدنیات بابر امان بابر کی قیادت میں منصفانہ و شفاف نیلامی کے عمل میں بڑی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ کے تحت معدنیات کی ترسیل پر ایکسائز ڈیوٹی وصولی کے ٹھیکوں کی مد میں ریکارڈ بولیاں وصول ہو رہی ہیں۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے مائنز کمشنر ریاض چوہدری اور نیلامی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی
سرگودھا میں ٹھیکہ کے نیلام عام کے دوران ایک ارب دس ہزار روپے کی ریکارڈ بولی وصول ہوئی
جبکہ گزشتہ سال یہ ٹھیکہ 30 کروڑ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوا تھا۔ اسی طرح ضلع اٹک میں بھی کامیاب نیلام عام ہوا اور 47 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ریکارڈ بولی وصول ہوئی جبکہ گزشتہ سال یہ ٹھیکہ محض 14 کروڑ میں نیلام ہوا تھا
