کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پائلر لیبر کانفرنس 2026ء میں پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی شرکت

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیرِ اہتمام گلشنِ معمار میں منعقدہ نیشنل لیبر کانفرنس 2026 میں پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ (سی بی اے) کے وفد نے صدر ایم منتخب عالم کی قیادت میں شرکت کی
صوبائی وزیرِ محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کی صدارت میں منعقدہ کانفرنس میں سیکریٹری لیبر ساجد جمال ابڑو، ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے نو منتخب رکن حبیب الدین جنیدی سمیت ملک بھر سے مزدور رہنماؤں اور محکمۂ محنت کے افسران نے شرکت کی
کانفرنس کے دوران لیبر کوڈ، صنعتی محنت کشوں کو درپیش چیلنجز اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی فلاحی اسکیموں کی شفاف فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر وزیرِ محنت سعید غنی نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، ویلفیئر اسکیموں پر مؤثر عملدرآمد اور زیرِ التوا مسائل کے ترجیحی حل کی یقین دہانی کرائی۔
