کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ریلوے ورکرز یونین کا چیف ایگزیکٹو سے رابطہ، ملازمین کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و سینئر جنرل منیجر محمد حفیظ اللہ سے ملاقات کی اور ملازمین کے دیرینہ مسائل پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
ملاقات کے دوران وفد نے ریلوے ملازمین کے جائز حقوق، فلاح و بہبود اور درپیش انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی
مرکزی صدر ڈاکٹر بابر خان قادری اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد نسیم راؤ کی قیادت میں ملنے والے وفد میں چوہدری محمد انور گجر، علی مردان خان، شوکت خان جدون اور دیگر عہدیدار شامل تھے
یونین رہنماؤں نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے محنت کشوں کے جائز مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل کے لیے فوری اور مثبت عملی اقدامات اٹھائے گی۔
