June 19, 2026

محمد خان ابڑو کی حج سے واپسی پر پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کی جانب سے خیرمقدم

 محمد خان ابڑو کی حج سے واپسی پر پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کی جانب سے خیرمقدم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیرِ محنت سندھ کے کوآرڈینیٹر اور گورننگ باڈی سیسی  کے رکن محمد خان ابڑو کی ہیڈ آفس آمد پر پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے سیسی کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیا

سیسی ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران یونین کے چیئرمین اعجاز عباسی، صدر احمد نواز سمیجو، عبدالجبار سولنگی، رحیم جتوئی، نذیر گبول، امین بھنبھرو، فرمان سولنگی اور حسین نواز نے محمد خان ابڑو کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کرتے ہوئے حج کی مبارکباد دی

اس موقع پر سیسی گورننگ باڈی کے رکن مختار حسین اعوان، پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے منیر صدیقی، پیرا میڈیکل کے صدر ذوالفقار علی اور ظفر برڑو سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب  پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی انے وفد کے ہمراہ سسی ہیڈ آفس میں محمد خان ابڑو سے ایک اہم ملاقات کی ہے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے محمد خان ابڑو کو فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

محمد خان ابڑو نے سسی ہیڈ آفس آمد اور مبارکباد دینے پر وفود کا شکریہ ادا کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp