June 19, 2026

لیبر کالونی فلیٹس کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد، صوبائی حکومت کو شکایتی خط ارسال

 لیبر کالونی فلیٹس کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد، صوبائی حکومت کو شکایتی خط ارسال

سکھر( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے صوبائی وزیر محنت اور چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو لیبر کالونی سکھر میں فلیٹس کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی کے خلاف شکایتی خط ارسال کیا ہے

مزدور رہنما کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری کے افتتاح کردہ 1024 فلیٹس کے منصوبے میں سے سابق ڈائریکٹر ویلفیئر احتشام خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر عسکر شاہ کے دور میں منظور شدہ 581 فلیٹس کی فہرست میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں کی گئیں

خط میں لکھا گیا ہے کہ تقریباً 200 فلیٹس جعلی ای او بی آئی ریکارڈ پر غیر مستحق افراد کو دیے گئے، جبکہ کئی فلیٹس ماضی میں بند ہونے والی فیکٹریوں کے نام پر الاٹ ہوئے۔

خط میں دفتری ملازمین پر ملوث ہونے اور اصل ریکارڈ غائب کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ سکھر میں زیرِ سماعت اس معاملے پر اعلیٰ سطحی انکوائری، فرانزک آڈٹ اور حقیقی مزدوروں کو حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp