آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
سیسی اسپتالوں میں آکسیجن ٹاور نصب کرنے کا مطالبہ، سلنڈر بروقت نہ بدلنے سے ہلاکت کا انکشاف
کراچی ( لیبر نیوز وبب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو لکھے گئے خط میں کلثوم ویلیکا اور لانڈھی اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے موجودہ نظام کا ازسرنو جائزہ لینے اور وہاں سینٹرل آکسیجن ٹاور سسٹم نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے
فیڈریشن کے رکن گورننگ باڈی سیسی مختار حسین اعوان کی جانب سے ارسال کردہ اس خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آکسیجن سلنڈر بروقت تبدیل نہ ہونے کے باعث ایک قیمتی انسانی جان چلی گئی
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلنڈر کے نظام میں انسانی غلطی کے امکا نا ت زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ آکسیجن ٹاور سے نہ صرف مسلسل فراہمی، معیار اور شفافیت یقینی ہوگی بلکہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے معاملے پر فوری تادیبی و اصلاحی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
